جج ارشد ملک تھوڑی دیر میں اہم پریس کانفرنس کریں گے


اسلام آباد کی احتساب عدالت کے ارشد ملک اہم پریس کانفرنس کے لیے جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئے ہیں۔

میڈیا کے نمائندوں کو جوڈیشل کمپلیکس پہنچنے کے لیے کہا گیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اتوار کے روز ہفتہ وار چھٹی کے باوجود پریس کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے۔

پریس کانفرنس کی تفصیلات ہم سب کے قارئین کے لئے لمحہ بہ لمحہ شائع کی جائیں گی۔

واضھ رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے گذشتہ روز جج ارشد ملک کی ویڈیو چلائی تھی جس میں انہوں نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کے خلاف دباؤ میں فیصلہ دینے کا اقرار کیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).