میرے پاس دو ٹیپس اور تین چار آڈیوز اور ہیں، جج ارشد ملک نے خود رابطہ کیا: مریم نواز شریف


مریم نواز نے حامد میر کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ان کے پاس دو ٹیپس اور تین چار آڈیوز اور ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جج ارشد ملک نے ان سے خود رابطہ کیا تھا۔ اس بات چیت کے چند اہم حصے درج ذیل ہیں۔

حامد میر: رمضان کے مہینے میں ارشد ملک صاحب سے آپ کے لوگوں کا رابطہ ہوا۔ نواز شریف صاحب کو جیل گئے کافی عرصہ ہو گیا تو اب چند ہفتے پہلے ان سے رابطہ کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ اور وہ رابطہ کس سلسلے میں تھا؟

مریم: یہی بات کافی ہے بات سمجھانے کو کہ اگر سزا سے پہلے کوئی رابطہ ہمارے ساتھ ہوا ہو تو اس میں تو سمجھ آتی ہے کہ جو ملزم ہے کٹہرے میں کھڑا ہوا ہے وہ اپنا کوئی فائدہ کرنے کے لئے، ریلیکسیشن لینے کے لئے رابطہ کر سکتا ہے، لیکن جب سزا ہو گئی جب آپ جیل چلے گئے، اس کے بعد اگر آپ سے جج صاحب خود رابطہ کر رہے ہیں اور مجھے یہ پیغام پہنچا رہے ہیں کہ مجھے ڈراؤنے خواب آتے ہیں اور اتنے ڈراؤنے خواب آتے ہیں کہ میں رات کو نیند میں اٹھ کر بیٹھ جاتا ہوں، میرا ضمیر مجھے ملامت کرتا ہے اور میں معافی مانگنا چاہتا ہوں۔ ۔ ۔

حامد میر: اس کی انہوں نے تردید کر دی۔ میں آپ سے یہ پوچھ رہا ہوں۔ ۔ ۔

مریم: میں وہی بتا رہی ہوں کہ وہ دو دفعہ عمرے پر گئے اور یہ میسیجز انہوں نے کسی کو دیے۔

مریم: دو ٹیپس اور ہیں حامد میر صاحب۔ دو ٹیپس اور ہیں اور اس کے علاوہ آڈیوز بھی دو تین اور ہیں۔

مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ بے گناہ کو سزا دینے کا بوجھ بہت بڑا ہوتا ہے، ہم نے بار بار عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا، ہر دفعہ فیصلہ نئی سزا کی صورت میں سامنے آیا۔ قانونی مشاورت جاری ہے، معاملہ سپریم کورٹ یا کسی بھی فورم پر ہوا تولے کر جاؤں گی۔ حکومت نےویڈیو کی فارنزک کرا لی ہے جس سے انہیں پتا چل گیا کہ اصلی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).