فواد چوہدری نے تحریک انصاف کے رہنما حامد خان کو جیل میں ڈالنے کا مطالبہ کر دیا


وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے معروف وکیل اور تحریک انصاف کے رہنما حامد خان کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔

فواد چوہدری نے یہ مطالبہ ریکوڈک کیس میں عالمی بینک کا فیصلہ آنے کے بعد کیا ہے۔ خیال رہے کہ عالمی بینک نے پاکستان کو تقریباً 6 ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ یہ جرمانہ ریکوڈک پر کام کرنے والی کمپنی کا لائسنس کینسل کرنے پر سنایا گیا ہے۔

پاکستان کو 6 ارب ڈالر کا نقصان ہونے پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ٹوئٹر پر اپنے رد عمل میں کہا کہ ’ افتخار چوہدری کے فیصلوں کی قیمت پاکستان مسلسل ادا کر رہا ہے۔ ایک اعلیٰ سطحی کمیشن اس شخص کے فیصلوں کے میرٹس جانچنے کیلئے بننا چاہئے۔ افتخار چوہدری ، حامد خان اور اس کے دیگر ساتھیوں کو پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کے جرم میں جیل بھیجنا چاہئے۔‘

خیال رہے کہ عدلیہ بحالی تحریک کے دوران حامد خان اس وقت کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے وکیل تھے۔ انہوں نے گزشتہ دنوں فواد چوہدری پر یہ الزام عائد کیا تھا کہ وہ لوگوں سے پیسے لے کر اپنے چچا سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ افتخار حسین چوہدری کے دور میں کیسز کے فیصلے کرایا کرتے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).