فحش فلموں میں کام کرنے والی اداکاراؤں کو کیا معاوضہ ملتا ہے؟


پورن فلموں کی معروف اداکارہ جیا پیج نے پہلی بار اس سوال کا جواب دیا ہے کہ فحش فلموں میں کام کرنے والی اداکاراؤں کا کیا معاوضہ ملتا ہے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق جیا پیج   (Gia Paige)کے نام سے فحش فلموں میں کام کرنے والی 29 سالہ اداکارہ نے گزشتہ روز چینل 4 کے ایک پروگرام میں بتایا کہ اسے فحش فلموں میں کام کرنے کے عوض 400 پاﺅنڈ فی گھنٹہ ملتے ہیں۔ میں نے گزشتہ روز ایک فلم کے لیے تین گھنٹے کام کیا جس کے مجھے 1200 پاﺅنڈز ملے۔

پورن فلموں میں آنے کے متعلق جیا کا کہنا تھا کہ ”میرے اس شعبے میں آنے کی وجہ سکول میں جنسی تعلیم کا نہ ہونا ہے۔ ہمیں سکولوں میں جنس اور فحش فلموں کے متعلق آگہی نہیں دی جاتی تھی جس کی وجہ سے میں فحش فلمیں دیکھنے لگی اور کم عمری میں ہی فحش فلموں کی اداکارہ بننے کے خواب دیکھنے لگی۔

میں اس وقت ساتویں کلاس میں تھی جب میرے اندر پورن سٹار بننے کی خواہش پیدا ہوئی۔ میں فحش فلموں کے اداکاروں اور اداکاراﺅں کو اپنا آئیڈیل سمجھتی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).