عائشہ عمر نے آئندہ انسٹاگرام پر اپنی ’غیر اخلاقی‘ تصاویر شیئر نہ کرنے کا اعلان کر دیا


پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے آئندہ اپنی ’ غیر اخلاقی‘ تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایسی گزشتہ تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں۔

عائشہ عمر کو اکثر اوقات پاکستان معاشرے سے مطابقت نہ رکھنے والا لباس زیب تن کرنے کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ گزشتہ دنوں انہوں نے اپنی بیرون ممالک چھٹیوں کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں تو انہیں کافی تنقید سننا پڑی تھیں جس کے باعث انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

عائشہ عمر نے ڈی جی اور میوزک کے نام سے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر موجود تصاویر ڈیلیٹ کردیں اور اس کا ذمہ دار اس نفرت کو قرار دیا ہے جو پاکستانیوں کی جانب سے انہیں ملی ہے۔

عائشہ عمر نے ایک پرائیویٹ انسٹاگرام اکاﺅنٹ بنانے کا اعلان کیا اور کہا کہ آئندہ وہ اپنی اس قسم کی تصاویر اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ شیئر کرنے کیلئے یہ پرائیویٹ اکاﺅنٹ استعمال کیا کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ قدم مجھے پہلے ہی اٹھا لینا چاہیے تھا، ’مجھے اپنی زندگی میں منفی رویوں کی ضرورت نہیں ہے۔‘


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).