جج ارشد ملک کی ویڈیو ایڈٹ کروانے میں کچھ صحافی بھی شامل ہیں: عارف حمید بھٹی
معروف محب وطن صحافی عارف حمید بھٹی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق اب جو جج بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ لاہور ہائیکورٹ میں بھی ایک ایسا ہی فیصلہ ہوا تھا کیونکہ وہاں کے ججز بھی سیاسی لوگوں سے ملاقاتیں کرتے تھے۔ چیف جسٹس سے بھی کچھ لوگ ملاقات کرنا چاہ رہے تھے لیکن انہوں نے ان سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔ اس طرح عدالتوں کا وقار بھی بہتر ہوتا ہے اور عدالتوں کی کارکردگی بھی بہتر ہوتی ہے۔
عارف حمید بھٹی نے کہا کہ ہمیں اصل ایشو دیکھنا ہے کہ جب ایک پریس کانفرنس میں ویڈیو دکھائی جاتی ہے اور پھر یہ ویڈیو جب تیار کی جاتی ہے اور ایڈٹ کی جاتی ہے تو اس وقت جاتی امرا میں کچھ صحافی بھی شامل تھے۔ کیا ایسے لوگوں کے خلاف بھی کوئی کارروائی ہوتی ہے یا نہیں؟ یا پھر اداروں کی تذلیل کرنے کا ٹھیکہ شریف خاندان کو دے دیا گیا ہے؟


