جس دن ضمیر پر بوجھ ہوا، خود ہی مستعفی ہو جاؤں گا: شیخ رشید


وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے جس دن ضمیر پر بوجھ ہوا، کسی کو کہنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، خود ہی استعفیٰ دے دوں گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ ریل گاڑیوں کے حادثات کا میں ذمہ دار ہوں۔ ریلوے ٹریک 1861 میں پڑے ہیں جن پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا گیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ سگنل کے نظام پر لاگت آٹھ ارب سے بڑھ کر 32 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے لیکن یہ منصوبہ مکمل نہیں ہوا ہے۔ ایم ایل ون آئے تو پھاٹک ختم ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو حادثات سے بچانے کے لیے اسکول بند کیے۔ 19 جولائی کو اگلی ٹرین چلانے کے بعد پرانی ٹرینیں بحال کریں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ رہ بھی سکتا ہے کیونکہ خفیہ ووٹوں میں کچھ بھی نتیجہ نکل سکتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).