یقینی جیت کے باوجود جہانگیر ترین سے ڈر لگ رہا ہے: حاصل بزنجو


چیئرمین سینیٹ کیلئے اپوزیشن کے متحدہ امیدوار میر حاصل بزنجو نے اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ میں ڈرنے والا آدمی نہیں ہوں لیکن سینٹ میں اپوزیشن کی واضح اکثریت کے پیش نظر یقینی جیت کے باوجود نہ جانے کیوں مجھے جہانگیر ترین سے ڈر لگ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بلوچ کارڈ استعمال کرنے کے خلاف ہوں۔ نئے چیئر مین سینیٹ کا انتخاب تاخیر کا شکار ہو سکتا ہے۔

متحدہ اپوزیشن کی طرف سے قائم کی گئی رہبر کمیٹی کی جانب سے متفقہ امیدوار حاصل بزنجو نے اس تاثر کی سختی سے تردید کی کہ میں سینٹ کی چیئرمین شپ کیلئے اسلام آباد میں بلوچ کارڈ استعمال کر رہا ہوں۔ حاصل بزنجو نے کہا کہ میں کسی بھی منصب کیلئے اس طرح کے حربے استعمال کرنے کے سخت خلاف ہوں چاہے وہ کوئی بھی کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی محرومیاں ان عہدوں کیلئے نہیں ہیں۔ ہمارے مسائل غربت، بیماری اور جہالت ہیں۔ مرکز ہم کو لکھ کر دے دے کہ یہ مسائل حل ہوجائیں تو میں لکھ کردے دیتا ہوں کہ بلوچی کوئی عہدہ نہیں مانگیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).