مصر کے ’بینت اہرام‘ سیاحوں کے لیے کھل گئے


A man stands in front of the Bent Pyramid, Egypt. Photo: 13 July 2019

مصر میں حکام نے ملک میں سیاحت کے وسیع پیمانے پر فروغ کے لیے دارالحکومت قاہرہ کے نزدیک واقع ’بینت اہرام‘ کو سیاحوں کے لیے کھول دیا ہے۔

دہسر میں واقع ان اہرام کو تقریباً 2600 قبل مسیح میں فرعون کے لیے تعمیر کیا گیا تھا۔

People walk in front of the Bent Pyramid. Photo: 13 July 2019

درحقیقت ان اہرام کو 54 ڈگری زاویے کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا تھا لیکن یہ ایسی مٹی پر تعمیر کیے جا رہے تھے جس میں ٹھہراؤ اور استحکام کے مسائل کا سامنا تھا۔

لہٰذا اس کا حل ہرم کے زاویے کو 43 ڈگری پر رکھ کر کیا گیا۔

ان اہرام کی زاویائی شکل شمال میں واقع سیدھی شکل والے سرخ اہرام سے مختلف ہے۔

A man walks out of a passage from inside the Bent Pyramid. Photo: 13 July 2019

سیاح اب شمال کی جانب سے 79 میٹر لمبی تنگ سرنگ کے ذریعے اہرام کے اندر گہرائی میں موجود دو حجروں تک پہنچ سکتے ہیں۔

A man brushes off dust from a sarcophagus, part of a new discovery carried out near the King Amenemhat II's pyramid at Dahshur. Photo: 13 July 2019

AFP/Getty Images

آثار قدیمہ کے ماہرین نے دہسر میں ایک سال تک کی جانی والی کھدائی کے دوران دریافت ہونے والے مجسمے، چہرے پر ڈالے جانے والے نقاب اور آلات کو بھی سیاحوں کے لیے نمائش کا حصہ بنایا ہے۔

A recently discovered sarcophagus at Dahshur. Photo: 13 July 2019

AFP/Getty Images

مصر میں سیاحت ملک کی آمدنی کا ایک اہم ذریعہ ہے.

۔

بی بی سی

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32501 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp