جج ارشد ملک نے یہ نہیں کہا کہ ویڈیو سنی لیون کی ہے: ایاز امیر
تجزیہ کار ایاز امیر کا جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کہنا ہے کہ یہ امر قابل غور ہے کہ اعلیٰ عدلیہ نے ابھی تک اس معاملے کا نوٹس نہیں لیا۔ فی الحال صرف پیٹیشن سامنے آئی ہے اور مریم نواز کے لگائے ہوئے الزامات ہیں۔ اس تمام معاملے میں مریم نواز کا موقف کچھ اور ہے اور ارشد ملک کا کچھ اور۔
ایاز امیر کا کہنا ہے کہ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ وہ ویڈیو جعلی تھی بلکہ وہ و یڈیو اخلاق سے گری ہوئی تھی۔ سوال اٹھایا گیا ہے کہ کیا گن پوائنٹ پر ویڈیو بنائی گئی۔ وہ ویڈیو دیکھیں معلوم ہو گا کہ اتنی تو بندوق بھی نہیں لگتی۔ جج ارشد ملک کو جس ویڈیو سے بلیک میل کیا گیا وہ اس وقت کی تھی جب وہ ملتان میں تعینات تھے اور و ہ اپنی وہ ویڈیو دیکھ کر حیران رہ گئے تھے۔ وہ انتہائی غیر اخلاقی ویڈیو تھی۔
جج ارشد ملک یہ نہیں کہہ رہے کہ اس ویڈیو میں سنی لیون تھی بلکہ وہ مان رہے ہیں کہ ان کی ویڈیو ہے جس کی بنا پر انہہں ڈرایا، دھمکایا اور خریدنے کی کوشش کی گئی۔ ایاز امیر کے مطابق ارشد ملک نے کہا کہ میں تو وہ ویڈیو دیکھ کر بھی حیران رہ گیا۔ یاد رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتسابعدالت کے جج ارشد ملک کو ویڈیو سکینڈل کے بعد عہدے سے ہٹا دیا تھا،


