مجھے صرف سیکسی اور شراب تھامے عورت کے کردار ہی کیوں دیے جاتے ہیں: ماہی گل


بالی ووڈ اداکارہ ماہی گل نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ انہیں فلموں میں زیادہ تر سیکسی یا بار گرل کے کردار آفر کئے جاتے ہیں ۔

بالی ووڈ میں صاحب بیوی اور گینگسٹر جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والی اداکارہ ماہی گل ناظرین کے دلوں میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہیں لیکن انہیں اپنے کیرئیر میں ایک ملال بھی ستا رہا ہے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں ماہی نے اپنے کیریئر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فلموں میں زیادہ تر سیکسی یا بار گرل کے کردار آفر کئے جاتے ہیں ۔ ماہی نے کہا کہ مجھے اکثر اس وقت ہی یاد کیا جاتا ہے، جب فلم میں کسی کال گرل یا شراب تھامے خاتون کا کردار ہو ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں صاحب بیوی اور گینگسٹر جیسے کردار آفر ہوتے رہتے ہیں ، لیکن اب وہ ایسے کردار نہیں کرنا چاہتی ہیں۔

بات چیت کے دوران ماہی نے کہا کہ بالی ووڈ میں انہیں کام کرتے ہوئے ایک طویل عرصہ ہو چکا ہے، لیکن ان کو ابھی تک ویسا موقع نہیں ملا، جس کی ان کو تلاش ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے انڈسٹری کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ میں کئی بڑے گھر کے لوگ ہیں اور ایسا ضروری نہیں ہے کہ وہ اچھے اداکار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرے کیریئر کو ٹائپ کاسٹ کردیا گیا ہے۔ ماہی گل جلد ہی فلم فیملی آف ٹھاگر گنج میں نظر آنے والی ہیں ۔ فلم میں ان کے ساتھ جمی شیرگل ، سوربھ شکلا اور منوج پاہوا جیسے سینئر فنکار موجود ہیں ۔ فلم 19 جولائی کو ریلیز ہوگی


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).