شاہد خاقان عباسی نے اپنی ذہانت سے نیب کی نااہلی آشکار کر دی: انصار عباسی


معروف صحافی انصار عباسی نے لکھا ہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنی ذہانت سے نیب کی نااہلی آشکار کر دی ہے۔

نیب نے شاہد خاقان عباسی سے سوال کیا تھا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) کے پورٹ قاسم اتھارٹی (پی کیو اے) پر قائم ایل پی جی ٹرمینل کو پیسے بچانے کیلئے کیوں استعمال نہیں کیا گیا؟ سابق وزیراعظم کا جواب تھا: ’’ایل پی جی اور ایل این جی نام بظاہر یکساں لگتے ہیں لیکن یکسانیت یہیں ختم ہو جاتی ہے۔‘‘

اس جواب سے ساف معلوم ہو گیا کہ نیب کے اُن سورمائوں کی تکنیکی معلومات کی سطح کیا ہے جنہوں نے شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی ٹرمینل کیس میں یہ بتائے بغیر ہی گرفتار کیا کہ سابق وزیراعظم نے کیا کرپشن کی ہے؟

انسار عباسی کہتے ہیں کہ انکے پاس نیب کی جانب سے پوچھے گئے سوالات اور عباسی کے ایل این جی ٹرمینل کیس میں جوابات کی نقل موجود ہے۔ یہ دستاویز شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری سے قبل حاصل کی گئی تھی۔ ان سوالوں اور جوابات کو پڑھ کر یہ بات سامنے آتی ہے کہ نیب میں یہ معاملہ سمجھنے کی صلاحیت ہی نہیں جب کہ سابق وزیراعظم اس موضوع پر مکمل مہارت رکھتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).