فواد چوہدری نے مریم نواز کو سینسر کرنے کی مخالفت کر دی


وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 2019 میں کسی کو سنسر کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ خیالوں کی لڑائیاں سنسر شپ سے ختم نہیں ہوتیں۔

ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ وہ ذاتی طور سمجھتے ہیں کہ مریم نواز کو میڈیا پر سینسر کرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ سیاست کا مقابلہ بہتر سیاست سے ہی ہوسکتا ہے۔ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ 2019 میں سنسرشپ کر کے معاملات چلا لیں گے وہ پچھلی دنیا میں رہتے ہیں۔ سنسر شپ ایک مرتا ہوا تصور ہے۔ اب فائیو جی آ رہا ہے اس کے بعد آپ کی کیا اہمیت رہ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سنسر شپ کے ذریعے مافیاز کو روکا جاتا ہے جیسے الطاف حسین کو بلیک آﺅٹ کیا ہے یا نفرت پر مبنی مواد کو روکا جاتا ہے۔ نیب کی جانب سے خود کے خلاف جاری ہونے والی پریس ریلیزوں کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت بھی میری باتوں سے خوش نہیں ہوتی، کئی دفعہ عدلیہ اور کئی بار نیب بھی میری باتوں سے خوش نہیں ہوتی لیکن میرے لیے اس بات کو روکنا بہت مشکل ہے جو میرے دل میں ہے۔

بشکریہ اردو نیوز


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).