پاکستان میں میڈیا آزاد ہے: عمران خان


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی صحافیوں کی تعریف کی ہے۔ وائٹ ہاوس میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک صحافی سے پوچھا کیا تم پاکستانی صحافی ہو ؟ پھر انہوں نے کہا کہ میں امریکہ میں پاکستان جیسے دو چار صحافی چاہتا ہوں کیو نکہ میں ان کو اپنے رپورٹرز سے بہتر سمجھتا ہوں۔

اس دوران ایک صحافی نے وزیراعظم عمران خان سے میڈیا پر پابندیوں کے حوالے سے سوال کیا تو ان کا کہنا تھا کہ میرے ملک کا میڈیا مجھ پر جس طرح تنقید کر رہا ہے، اس کی مثال نہیں ملتی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آج میڈ یا جتنا آزاد ہے اتنا اس سے پہلے کبھی نہیں تھا۔ پاکستانی میڈ یا پر پابندیوں کے حوالے سے بات کرنا پاکستان میں مذاق سمجھا جاتا ہے۔ اس موقع پر امریکی امریکی صدر نے برجستہ کہا کہ ایسا ہو ہی نہیں سکتا کیونکہ میڈیا نے میرا زیادہ برا حشر کیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).