طالبہ نے جامعہ پشاور کے پروفیسر پر غیراخلاقی مطالبات کا الزام عائد کر دیا


ایک ہی پرچے میں بار بار ناکامی پر طالبہ نے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ عدالت نے جامعہ پشاور اور متعلقہ مضمون کے پروفیسرز کو نوٹس جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک ہی پرچے میں بار بار میں ناکام ہونے والی طالبہ کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ طالبہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ایک ہی مضمون میں بار بار فیل کیا جا رہا ہے جبکہ باقی مضامین میں اے ون گریڈ حاصل کیا۔ طالبہ کا کہنا ہے کہ ایک ہی مضمون میں باربار ناکامی سمجھ سے بالاتر ہے۔

جسٹس اکرام اللہ خان نے کہا کہ انٹرویو میں کیا ہوتا ہے، ہمیں پتہ ہے۔

طالبہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ مضمون کے پروفیسرغیراخلاقی ڈیمانڈ کر رہے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ ایسے کیسز نیب کو بھیجیں گے۔ ان کےخلاف انکوائری ہو گی۔ ایسا کرنا اختیارات کے غلط استعمال کے زمرے میں آتا ہے۔ عدالت نے طالبہ کا پرچہ پیش کرنے کاحکم دیتے ہوئے سماعت 11 اگست تک ملتوی کر دی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).