پٹھان تو دو شادیاں کرتے ہیں، کس کتاب میں لکھا ہے کہ پہلی بیوی سے اجازت لی جائے: پشاور ہائیکورٹ


پشاور ہائیکورٹ نے پہلی بیوی سے اجازت لئے بغیر دوسری شادی کرنے پر شوہر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں پہلی بیوی سے اجازت لئے بغیر دوسری شادی کرنے پر شوہر کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس اکرام نے درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران جسٹس اکرام نے ریمارکس دیے ہیں کہ پٹھان تو 2 ،2 شادیاں کرتے ہیں۔ کس کتاب میں لکھا ہے کہ دوسری شادی کے لئے پہلی بیوی سے اجازت لی جائے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ نئے قانون کے مطابق دوسری شادی کے لئے اجازت ضروری ہے۔ عدالت نے بغیر اجازت دوسری شادی کرنے پر شوہر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).