کراچی سمیت 20 شہروں کی غیرمنقولہ جائیداد کے نئے ریٹس کا تعین، نوٹیفکیشن جاری


فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کراچی، راولپنڈی، اسلام آباد سمیت ملک کے 20 شہروں کے غیر منقولہ جائیداد کے نئے ریٹس کا تعین کر دیا ہے اور مارکیٹ ویلیو کے 85 فیصد کےقریب ریٹ کر دیا گیا ہے۔ 20 شہروں کی غیر منقولہ جائیداد کے ریٹس کے لیے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے۔ ان ریٹس کے مطابق ٹیکس کا اطلاق 24 جولائی 2019 سے ہو گا۔

شہر قائد کو رہائشی، تجارتی، صنعتی اور فلیٹس کی بنیاد پر 8 درجہ بندیوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جائیداد کے نئے ریٹس کے بعد غیر منقولہ جائیداد کی قیمت مارکیٹ ریٹ کے 85 فیصد کے قریب آ گئی ہے۔ سٹیلایٹ ٹائون میں کمرشل جائیداد 30 لاکھ فی مرلہ سے بڑھا کر 40 لاکھ، رہائشی جائیداد 16 لاکھ 80 ہزار سے بڑھا کر 20 لاکھ ہو گئی۔ اسلام آباد، راولپنڈی، کر اچی، لاہور، جہلم، گجرات، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ایبٹ آباد، پشاور، مردان، حیدرآباد، جھنگ، کوئٹہ، سکھر، سرگودھا، گوجرانوالہ، گوادر اور فیصل آباد شامل ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).