نواز شریف کو جیل میں اے سی اور ٹی وی سے محروم کر دیا گیا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

نواز شریف سے جیل میں ائر کنڈیشنر اور ٹی وی کی سہولت واپس لے لی گئی ہے۔ جیل ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ نواز شریف سے جیل میں اے سی اور ٹی وی کی سہولت واپس لے لی گئی ہے۔ وزیر اعظم کے دورہ امریکہ سے قبل وزارت داخلہ نے جیل حکام کو نواز شریف کو سہولتیں ختم کرنے کیلئے خط لکھا تھا۔

خط میں جیل حکام کو لکھا گیا تھا کہ نواز شریف کو جیل مینوئل کے مطابق سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزارت داخلہ کے احکامات کے مطابق نواز شریف سے اے سی اور ٹی وی کی سہولت واپس لے لی گئی ہے جبکہ اس سے قبل ان کو جیل میں اے سی اور ٹی وی کی سہولت میسر تھی ۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے امریکہ میں پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں وطن واپس جا کر نواز شریف کے کمرے سے اے سی اور ٹی وی نکلوا دوں گا ۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •