کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ملک ریاض سے ایک کروڑ ڈالر بھتہ مانگ لیا


کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض سے 10 ملین ڈالر بھتہ مانگ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کاونٹر ٹیرازم اتھارٹی نے حکومت پنجاب اور سندھ کو ملک ریاض کو ملنے والی دھمکی کے پیش نظر سیکیورٹی کے مضبوط اقدامات اٹھانے کی ہدایت کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیکٹا حکام کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی کے فنانس ونگ کے سربراہ کی جانب سے ملک ریاض کو ای میل بھیجی گئی ہے جس میں پیسوں کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ای میل میں بینک اکاﺅنٹ نمبر دیا گیا ہے جس میں پیسے بھیجنے کا کہا گیا ہے اور پیسے نہ دینے کی صورت میں ملک ریاض اور ان کی فیملی کو سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی ہے۔

ای میل موصول ہو نے کے بعد نیکٹا کی جانب سے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل اور صوبائی پولیس کے محکموں سمیت اسلام آباد کے کمشنر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اس معاملے کو دیکھیں اور سیکیورٹی کے انتظامات کریں ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).