انسولین کی قیمت میں 250 روپے اضافہ
شوگر کے مریضوں کے لئے ضروری دوا انسولین کی قیمت ڈیڑھ گنا بڑھ گئی۔ دوا ساز کمپنیوں نے انسولین کی قیمت میں250 روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔ انسولین بنانے والی کمپنیوں نے از خود قیمت بڑھا دی ہے۔ 640 روپے میں ملنے والی انسولین اب 890 روپے کی کر دی گئی ہے۔
انسولین کے علاوی اس کی سرنج بھی مہنگی ہوگئی ہے۔ ماہرین کے مطابق ٹائپ ون اور ٹائپ ٹو شوگر میں مبتلا افراد کی اکثریت انسولین لگاتی ہے۔ ایسے مریضوں کا انسولین کے بغیر گزارہ نہیں ہوتا۔ انسولین نہ لگائیں تو اعضا متاثر ہونے کے ساتھ دل کے دورے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ ایسے میں ایک کمپنی نے انسولین کی قیمت 250 روپے بڑھا دی ہے، جو 640 کی بجائے 890 روپے کی مل رہی ہے، باقی اقسام کی قیمتیں آہستہ آہستہ بڑھائی جا رہی ہے۔
انسولین کی اچانک قیمت بڑھنے سے مریضوں کا کہنا ہے کہ انسولین لگانا مجبوری ہے، اس لئے خریدنا پڑتی ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 26 فیصد لوگ شوگر میں مبتلا ہیں ۔


