دمہ کی مریض اور سیگرٹ کے خلاف مہم چلانے والی پرینکا چوپڑا شوہر اور والدہ کے ہمراہ تمباکو نوشی کرتے ہوئے


بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا ایک حالیہ تصویر میں سگریٹ پیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ جب کہ ان کے برابر میں موجود ان کے شوہر نک جونز اور ان کی والدہ مدھو چوپڑا بھی سگار کا مزہ لے رہے ہیں۔ پریانکا کی یہ تصویر ان کی 37 ویں سالگرہ کی ہے۔ تصویر میں پریانکا سگریٹ پی کر اپنی سالگرہ کا جشن مناتی نظر آرہی ہیں۔

یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا نا صرف دمہ کے حوالے سے چلائی جانے والی مہم کا حصہ ہیں بلکہ خود دمے کی مریضہ بھی ہیں اور گزشتہ برس انہوں نے لوگوں کو دمہ کے حوالے سے آگاہی دینے کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔ لہذٰا مداحوں نے پریانکا چوپڑا کو سگریٹ پینے پر ان کے دُہرے معیار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں منافق قرار دیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).