عرفان صدیقی کی ضمانت منظور کرلی گئی
کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کےالزام میں گرفتار سابق وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی کی ضمانت منظور کرلی گئی۔ ذرائع کے مطابق مقامی مجسٹریٹ نے عرفان صدیقی کی روبکار جاری کردی،ان کی آج رہائی کا امکان ہے۔
عرفان صدیقی کی ضمانت سے متعلق ان کے بیٹے نعمان صدیقی کو مطلع کردیا گیا ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز اسلام آباد کی عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر اور کالم نویس عرفان صدیقی کو مقدمے سے بری کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا تھا۔
Facebook Comments HS


