برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی اہلیہ کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں: مرینا وہیلر خوشونت سنگھ کی بھانجی ہیں


برطانیہ کے نومنتخب وزیر اعظم بورس جانسن کی اہلیہ کے بارے میں پاکستانی میڈیا میں یہ کہا جارہا ہے کہ ان کا تعلق سرگودھا سے ہے لیکن یہ خبریں غلط ہیں۔

بورس جانسن نے 1993 میں مرینا وہیلر نامی سکھ خاتون سے دوسری شادی کی تھی جو 2018 میں بورس کے ایک کم عمر لڑکی سے جنسی تعلق کی وجہ سے علیحدگی پر منتج ہوئی۔ دونوں میاں بیوی میں باقاعدہ طلاق نہیں ہوئی لیکن دونوں ہی الگ رہ رہے ہیں۔

مرینا وہیلر کا تعلق معروف لکھاری خشونت سنگھ کے خاندان سے ہے۔ خشونت سنگھ کی چھوٹی بہن دیپ سنگھ نے بی بی سی کے صحافی چارلس وہیلر سے شادی کی تھی ۔ یوں مرینا وہیلر لکھاری خشونت سنگھ کی سگی بھانجی ہیں اور بورس جانسن ان کے داماد ہیں۔

مرینا وہیلر کی اپنے ننھیال کے ذریعے بالی ووڈ کے پٹودی خاندان میں بھی رشتہ داری نکلتی ہے کیونکہ سیف علی خان کی سابق اہلیہ امرتا سنگھ کا تعلق بھی خشونت سنگھ کے خاندان سے ہے۔ اداکارہ امرتا سنگھ دراصل خشونت سنگھ کی بھانجی ہیں، یوں مرینا وہیلر اور امرتا سنگھ فرسٹ کزن ہیں۔

مرینا وہیلر کا ددھیال اور سسرال انگلستان جبکہ ننھیال ہندوستان ہے۔ پاکستانی میڈیا انہیں پاکستانی قرار دینے کی جو کوششیں کر رہا ہے وہ دراصل تقسیم سے پہلے کی باتیں ہے۔ مرینا وہیلر کے ماموں خشونت سنگھ اور ان کا خاندان تقسیم سے پہلے سرگودھا ڈویژن کے ضلع خوشاب میں مقیم تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).