مولانا کی حکومت آ گئی تو عمران کی کیا حالت ہو گی، توبہ، توبہ: بلاول بھٹو


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر مولانا فضل الرحمٰن کی حکومت آگئی تو عمران خان کی جو حالت ہونے والی ہے، توبہ، توبہ۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں اپنی ہمشیرہ آصفہ کے ہمراہ والد آصف علی زرداری سے ملاقات کے لیے آنے والے بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر مسلم لیگ نون کی حکومت آ گئی تو میں کیا کہہ سکتا ہوں۔ عمران خان کو دعا کرنی چاہیے کہ اب پیپلز پارٹی کی حکومت آئے، کیوں کہ ہم انتقام نہیں لیتے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتوں کا سامنا کرنا پیپلز پارٹی کے لیے نئی بات نہیں، ہم نے ایوب، ضيا اور مشرف کا سامنا کیا، پی ٹی آئی حکومت کو عوام کے سامنے بے نقاب کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ جولائی میں ملک بھر میں شاندار جلسے کیے گئے، عوام سلیکٹڈ حکومت اور نظام کو نہیں مانتے، پیپلز پارٹی نے کسی کو گرفتار کرنے کا حکم نہیں دیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).