صادق سنجرانی نے میرے ساتھ بہت تعاون کیا: میر حاصل بزنجو


چیئرمین سینیٹ کے امیدوار میر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ صادق سنجرانی نے میرے ساتھ بہت تعاون کیا ہے۔ جب میں بیمار ہو گیا تو میں تو اپنا علاج نہیں کروا سکتا تھا مگر سینیٹ نے میرے علاج کیلئے بل منظور کیا۔

جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میرحاصل بزنجو نے کہا کہ اگر میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جگہ چیئرمین سینیٹ بن گیا تو پاکستان کے عوام کی زندگیوں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ کی چیئرمین شپ کے لئے کسی پارٹی نے میرے ساتھ رابطہ نہیں کیا۔ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کی تجویز عوامی نیشنل پارٹی نے دی تھی ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).