حزب اختلاف صادق سنجرانی کے خلاف دوبارہ تحریک عدم اعتماد کا ارادہ رکھتی ہے: حامد میر
معروف تجزیہ کار حامد میر نے امکان ظاہر کیا ہے کہ حزب اختلاف صادق سنجرانی کے خلاف دوبارہ تحریک عدم اعتماد کا ارادہ رکھتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سینٹ میں تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری میں پانچ ووٹ مسترد کئے گئے۔ اتفاق سے یہ ووٹ حزب اختلاف سے تعلق رکھتے تھے۔ یہ ووٹ درست طریقے سے تہہ نہ کئے جانے پر مسترد کئے گئے۔ اگر یہ پانچ ووٹ شمار کئے جاتے تو حزب اختلاف 55 ووٹوں سے معرکہ جیت لیتی۔
حامد میر نے کہا کہ ان حقائق کی روشنی میں یہ امکان موجود ہے کہ حزب اختلاف صادق سنجرانی کے خلاف دوبارہ تحریک عدم اعتماد ہیش کرے گی۔
Facebook Comments HS


