شوہر نے لو میرج کرنے والی بیوی کو چھوٹے بھائی کے ساتھ جسمانی تعلقات سے انکار پر ریپ کر دیا


بھارتی ریاست راجستھان میں ایک خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ اس نے 4 سال پہلے پسند کی شادی کی تھی لیکن کچھ روز پہلے اس کے شوہر نے اس پر چھوٹے بھائی کے ساتھ جسمانی تعلقات بنانے کیلئے دباﺅ ڈالا۔  جب اس نے ایسا کرنے سے انکار کیا تو دونوں بھائیوں نے نہ صرف اس پر تشدد کیا بلکہ اس کی اجتماعی آبرو ریزی بھی کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان کے ضلع بوندی میں چار روز قبل ایک خاتون، جس نے چار سال پہلے لو میرج کی تھی، کے شوہر نے اس پر اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرنے کے لئے دباﺅ ڈالا۔ خاتون نے انکار کیا تو دونوں بھائیوں نے مل کر اسے زد وکوب کیا اور پھر اس کی اجتماعی عصمت دری کی۔ اپنے شوہر اور دیور کے تشدد اور عصمت دری کا شکار ہونے والی خاتون ان کے چنگل سے جان چھڑا کر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوئی اور سیدھی میکے پہنچی۔ متاثرہ خاتون نے اپنے والدین کے ساتھ تالیڑا تھانے میں اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کرائی۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کا میڈیکل کرانے کے بعد مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ خاتون کا دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کرنے کیلئے عدالت میں درخواست بھی دے دی گئی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).