مقبوضہ کشمیر : عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو نظربند کر دیا گیا


مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کے دو سابق وزراء اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو گھر میں نظر بند کردیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اتوار کوعمر عبداللہ کے گھر پر ایک اجلاس میں شرکت کی تھی جس میں مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر بات چیت کی گئی تھی۔

عمر عبداللہ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نصف شب سے مجھے گھر پر نظر بند کر دیا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی کشمیر کے دیگر رہنماؤں کو بھی نظر بند کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب کشمیر میں جو کچھ ہوگا اس کے بعد ہی کشمیریوں سے ملاقات ہو سکے گی، اللہ ہم سب کی حفاظت فرمائے۔

ادھر مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو بھی ان کے گھر پر نظر بند کر دیا گیا ہے۔ محبوبہ مفتی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم جیسے منتخب نمائندوں کو بھی گھروں پر نظر بند کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں عوام کی آواز بند کی جا رہی ہے اور دنیا دیکھ رہی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).