وادی کشمیر کی خصوصی حیثیت کو نہ چھیڑا جائے، فاروق عبداللہ کا انتباہ


مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے مودی سرکار کو خبردار کیا ہے کہ وادی کی خصوصی حیثیت کو نہ چھیڑا جائے۔

سری نگر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے بارے میں بھارتی آئین کے آرٹیکل پینتیس اے اور آرٹیکل تین سو ستر کو ختم کرنا اشتعال کی وجہ بنے گا۔

ادھر ایک بیان میں سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی حفاظت یا تحفظ فراہم کرنے کا کوئی خیال نہیں کیا جارہا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).