چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد دوبارہ لائیں گے: آصف زرداری

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد دوبارہ لانے کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق صدر سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا وہ دوبارہ عدم اعتماد کی تحریک لائیں گے؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا ’’انشاء اللہ، انشاء اللہ‘‘۔

آصف زرداری نے کہا کہ چیئرمین کے خلاف دوبارہ قراداد لانے کے لیے تین ماہ کا وقت ہوتا ہے۔ ایک دفعہ جنگ نہیں جیت سکے، دوبارہ جیت جائیں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ خفیہ ووٹنگ کو ختم کرنے کے لیے رولز میں ضرور ترمیم کریں گے، حکومت انشاء اللہ ختم ہو گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل متحدہ اپوزیشن کی طرف سے لائی گئی عدم اعتماد کی قرارداد کے لیے ووٹ کم پڑ گئے تھے اور اپوزیشن کے 14 اراکین منحرف ہو گئے تھے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •