سرگودھا کے قریب بلاسٹنگ کے دوران پہاڑی تودہ گر گیا: چھ مزدور جاں بحق

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سرگودھا کے قریب شاہین آباد کے علاقہ چک نمبر 126 جنوبی کی پہاڑی پر کام کرنے والے مزدوروں پر پہاڑی تودہ گرنے سے ملبہ تلے دب کر چھ مزدور جاں بحق ہوگئے۔ پتھر مارکیٹ کی پہاڑی پر مزدور کام کر رہے تھے کہ اچانک بلاسٹنگ کے دوران پہاڑی تودہ ان پر گرگیا۔ 5 مزدور موقع ہی پر جاں بحق ہوگئے۔ ایک زخمی ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مزدوروں کی نعشیں ملبے کے نیچے سے نکالیں جن میں یعقوب، راشد، فریاد خان، شیرزادہ اور منشا شامل تھے۔

ریسکیو ٹیموں نے ایک زخمی ذوالفقار کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا جو بعد ازاں دم توڑ گیا۔ عینی شاہدوں کے مطابق واقعہ مزدوروں کو حفاظتی آلات کی عدم فراہمی اور ٹھیکیدار کی جانب سے حفاظتی اقدامات نہ کرنے کے باعث آیا۔

قبل ازیں بھی اسی پہاڑی پر گزشتہ دو برس کے دوران درجنوں واقعات میں ایک سو سے زائد مزدور محکمہ معدنیات اور مالکان کی مجرمانہ غفلت کے باعث موت کی آغوش میں جا چکے ہیں۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •