بھارتی مہم جوئی پر پاکستان کا جواب 27 فروری سے زیادہ سخت ہو گا: میجر جنرل آصف غفور


مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر میڈیا میں بلیک آؤٹ ہے۔ بھارتی فوج کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ایسی صورت میں  پاکستان کا جواب 27 فروری سے زیادہ سخت ہوگا۔

آٹھ اور نو اگست کی درمیانی شب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میجرجنرل آصف غفور نے ٹوئٹ میں لکھا کہ بھارت کا ایک اور جھوٹ بےنقاب ہو گیا۔ بھارت کی کشمیر کی مخدوش صورتحال سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ ہزاروں بھارتی فوجی کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے میں ناکام رہے، بھارت کی حالیہ کوششیں بھی کامیاب نہیں ہوں گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوال اٹھایا کہ اقوام متحدہ کا مبصرگروپ آزاد کشمیر میں کہیں بھی جاسکتا ہے لیکن کیا بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں ایسا ممکن ہے؟


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).