پی ٹی آئی سینئر رہنما فواد چوہدری اور سنیئر ترین پارلیمنٹیرین شیخ رشید میں کلاسیکی موسیقی کا مقابلہ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزراء فواد چودھری اور شیخ رشید میں نوک جھونک منظر عام پر آ گئی۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ میں سینئر ترین پارلیمنٹرین ہوں، اتنا بے وقوف نہیں کہ وزیر اعظم کی اجازت کے بغیر سمجھوتہ ایکسپریس کو بند کرنے کا بڑا فیصلہ کروں۔ وفاقی وزیر فواد چودھری کو دوسروں کی وزارت میں منہ مارنے کی عادت ہے۔

اطلاعات کے مطابق سمجھوتا ایکسپریس اور تھر ایکسپریس بند کرنے پر وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شیخ رشید احمد اور فواد چودھری کی نوک جھونک ہوئی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شیخ رشید نے کہا کہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنا ہی بہتر ہے۔ فواد چودھری اس فیصلے کی مخالفت میں بول اٹھے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فواد چودھری میرا بھائی ہے، وہ ہلکی پھلکی موسیقی کابینہ میں جاری رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اس کی زد میں شیخ رشید صاحب آ گئے، وہ اس طرح کی سریلی دھنیں بجاتے رہتے ہیں اور ہم سنتے رہتے ہیں۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •