شیخ رشید نے فواد چوہدری کو کھری کھری سنا دیں: کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اور فواد چوہدری کے درمیان نوک جھونک بھی منظر عام پر آ گئی۔ شیخ رشید احمد نے کابینہ کے روبرو فواد چوہدری کو کھری کھری سنا دیں اور کہا کہ آپ سے اپنی وزارت تو چلتی نہیں، ہر کسی پر تنقید کرتے ہیں۔ آپ کا کام ہی ہر دوسری وزارت میں ٹانگ اڑانا ہے۔ آپ پتہ نہیں کس کے کہنے پر اپنے وزیراعظم کے فیصلوں پر تنقید کرتے رہتے ہیں۔ میں کوئی بھی کام اپنے وزیراعظم سے پوچھے بغیر نہیں کرتا۔ میرے وزیر ریلوے ہوتے ہوئے بھارت کو کوئی ٹرین نہیں چلائی جائے گی ۔ شیخ رشید کے فواد چوہدری کو برجستہ جوابات پر عمران خان بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے۔

تمام وزرا نے شیخ رشید کے سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کے اقدام پر تعریفی کلمات کہےتاہم بعدازاں پریس کانفرنس کے دوران وزیرریلوے نے جھگڑے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ صلح ہوگئی ہے، فواد میرے بھائی ہیں۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •