مریم نواز کو نیب آفس سے جاتی امرا منتقل کر کے سب جیل قرار دیا جائے گا؟

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

چوہدری شوگر ملز مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کو نیب ہیڈ کوارٹر سے جاتی امراء منتقل کر کے سب جیل قرار دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی۔ رکن اسمبلی سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ نیب ہیڈ کوارٹر میں خواتین کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ ڈے کیئر سینٹر صرف نیب آفس میں کام کرنے والی خواتین اور ان کے بچوں کیلئے مختص ہے۔ نیب لاہور آفس میں تفتیش کیلئے کوئی ایک خاتون افسر بھی موجود نہیں۔

قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مریم نواز کو نیب ہیڈ کوارٹر سے ان کی رہائش گاہ جاتی امرا منتقل کر کے اسے سب جیل قراردیا جائے۔ مردوں کے لئے مخصوص جگہ پر مریم نواز سے تفتیش کرنا غیر قانونی ہے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •