اداکارہ اسکارلٹ جانسن نے امریکی سیاست میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اداکارہ اسکارلٹ جانسن نے آئندہ برس ہونے والے امریکی انتخابات پر بات کرتے ہوئے سیاست میں داخلے کا عندیہ دیا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطا بق اداکارہ میگا بجٹ سپر ہیرو فلم بلیک وڈو میں ڈیویڈ ہربر کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

اسکارلٹ جانسن نے صدارتی سیاست میں نہیں بلکہ مقامی سیاست میں آنے کا عندیہ دیا ہے۔ 34 سالہ اسکارلٹ جانسن نے سیاست مین انٹری دینے کا عندیہ دیتے ہوئے بتایا کہ عین ممکن ہے کہ وہ مستقبل قریب میں مقامی سیاست میں حصہ لیں۔

’فاکس نیوز‘ کے مطابق اسکارلٹ جانسن نے نہ صرف اپنے فلمی کیریئر پر بات کی بلکہ انہوں نے پہلی بار سیاست پر بھی کھل کر بات کی اور کہا کہ وہ مستقبل قریب میں سیاست میں آ سکتی ہیں۔

اسکارلٹ جانسن نے انٹرویو کے دوران امریکی جماعت ’ڈیموکریٹک‘ کے سیاسی طور پر کمزور ہونے اور آئندہ برس ہونے والے انتخابات میں اس پارٹی کے صدارتی عہدیدار کے حوالے سے بھی بات کی۔ ساتھ ہی اداکارہ نے وضاحت کی کہ ان کے مطابق علاقائی سطح پر اور معاشرے میں حقیقی معنوں میں تبدیلی لانے میں مقامی سیاست کا کردار اہم ہوتا ہے اور یہ عین ممکن ہے کہ وہ مستقبل قریب میں مقامی سیاست میں انٹری دیں۔

اسکارلٹ جانسن نے آئندہ برس ہونے والے صدارتی انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں تاحال ڈیموکریٹک پارٹی کا کوئی واضح امیدوار سمجھ نہیں آ رہا اور اس لیے تاحال انہوں نے ووٹ کے لیے کسی کو منتخب نہیں کیا۔

واضح رہے کہ اسکارلٹ جانسن نے 2016 کے انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کی سپورٹ کی تھی اور وہ اسی پارٹی کی جانب سیاسی طور پر مائل ہیں۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •