قطر: طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے


قطرکے دارالحکومت دوحا میں افغان طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات ناکامی سے دوچار ہو گئے۔ گفت و شنید کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئی۔

اطلاعات کے مطابق دوحا مذاکرات کا آٹھواں دور کسی سمجھوتے پر پہنچے بغیر ہی ختم ہو گیا۔ طالبان مذاکراتی ٹیم نے اس حوالے سے کہا ہے کہ انہوں نے امن سمجھوتے کیلیے مذاکرات کو طول دیا لیکن ڈیل نہ ہو سکی۔

آئندہ مرحلے کیلیے امریکااور طالبان اپنی اپنی قیادت سے مشاورت کریں گے۔ امریکا کا مطالبہ ہے کہ طالبان فوری سیز فائر کرکے افغان حکومت سے مذاکرات کریں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).