کشمیر میں ناانصافی کے خلاف احتجاجی کال دینے پر سندیپ پانڈے نظر بند

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

معروف بھارتی سماجی رہنما اور آشا فار ایجوکیشن کے کوفائونڈر سندیپ پانڈے اور انکی اہلیہ اروندتی دھارو کو اتوار کو لکھنو میں ان کی رہائش گاہ پر نظر بند کر دیا گیا۔

ایک بھارتی اخبار کے مطابق دونوں میاں بیوی نے بھارتی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے حوالے سے بھارتی آئین میں کی جانیوالی ترمیم کے خلاف احتجاج کی کال دے رکھی تھی۔ یہ احتجاج اتوار کی شام نئی دہلی میں گاندھی جی کے ہزارگنجی میں نصب مجسمہ کے سامنے کیا جانا تھا، تاہم حکومت ہند نے انھیں اور انکی اہلیہ کو اس سے قبل ہی نظر کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

سندیپ پانڈے اور انکی اہلیہ اروندتی دھارو نے بتایا کہ انکی رہائش گاہ کے باہر پولیس سہ پہر چار بجے تک موجود تھی جس نے ان دونوں کو گھر کے اندر ہی موجود رہنے کا پابند کردیا تھا۔

یاد رہے کہ سندیپ پانڈے مگسسے ایوارڈ ونر بھی ہیں۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •