کابل دھماکے میں کسی پاکستانی کے ملوث ہونے کی خبر بے بنیاد ہے: دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ نے ان خبروں کو غلط اور بے بنیاد قرار دیا ہے کہ کابل دھماکے میں کوئی پاکستانی شہری ملوث تھا۔
واضح رہے کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب افغان دارالحکومت کابل میں ایک شادی کی تقریب کے دوران خود کش حملہ ہوا تھا جس میں 63 افراد جاں بحق اور 180 زخمی ہوئے تھے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے میڈیا کو جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ داعش نے کرایا۔ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق خود کش حملہ آور پاکستانی شہری تھا، داعش کا نام نہاد اور بے بنیاد دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے۔ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف کامیاب کارروائیاں کی ہیں اور علاقائی امن و سلامتی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔
Facebook Comments HS


