میں فخر سے کھلے عام کہتا ہوں کہ آئی ایس آئی کا ایجنٹ ہوں: حمزہ علی عباسی
پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے بھارتی چینل کی جانب سے آئی ایس آئی کا خفیہ ایجنٹ کہے جانے پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آئی ایس آئی کا خفیہ ایجنٹ نہیں بلکہ کھلم کھلا ایجنٹ ہوں۔
واضھ رہے کہ ایک بھارتی چینل ری پبلک بھارت نے حمزہ علی عباسی کو پاکستانی کی خفیہ ایجنسی اںٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کا ایجنٹ قرار دیا تھا۔ حمزہ عباسی نے بھارتی چینل پر نشر کی جانے والی خبر کے کچھ اسکرین شارٹ ٹویٹر پر شیئر کیے اور لکھا کہ بھونڈے اداکار اور جنگ کے حامی ارناب گوسوامی نے اپنی اور چینل کی شہرت کے لیے مجھے آئی ایس آئی کا خفیہ ایجنٹ قرار دیا ہے۔
حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ میں آئی ایس آئی کا خفیہ ایجنٹ نہیں ہوں بلکہ میں فخرسے سرعام کہتا ہوں کہ میں آئی ایس آئی کا ایجنٹ ہوں بالکل اسی طرح جیسے 20 کروڑ پاکستانی آئی ایس آئی ایجنٹ ہونے پر فخر کرتے ہیں۔



