کاروباری حلقوں نے بھارت سے جان بچانے والی ادویات کی درآمد میں نرمی کی اپیل کر دی


ہندوستان کے ساتھ تجارتی رشتے منقطع کر لینے کے فیصلے کے بعد پاکستان میں زندگی بچانے والی دواؤں اور دیگر لازمی اشیا کی قلت کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے۔ ایمپلائرس فیڈریشن آف پاکستان ( ای ایف پی) نے اس ضمن میں حکومت سے فی الحال درآمدات کے ضوابط کو آسان کرنے کی اپیل کی ہے۔

روزنامہ ڈان کے مطابق، صنعتی ادارے ایمپلائرس فیڈریشن آف پاکستان ( ای ایف پی) کے نائب صدر تقی احمد خان نے کہا ہے کہ ہم بھارت کے ساتھ تجارتی روابط ختم کرنے کے فیصلے کی تائید کرتے ہیں تاہم خدشہ ہے کہ ہندوستان سے خام مال یا تیار مصنوعات کی شکل میں درآمد کی جانے والی زندگی بچانے والی دوائیں بازار سے ختم ہو سکتی ہیں۔ اس کے مدنظر متبادل بندوبست ہونے تک درآمدات میں کچھ نرمی دی جانی چاہئے۔

https://www.khaleejtimes.com/international/pakistan/plea-to-allow-indian-goods-distribution-from-pakistan-ports


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).