کشمیریوں کے نام


کشمیر میں مسلمان اکثریت پر درندگی پہ مائل ہندو شدت پسند لیڈر اور ہزاروں مسلمانوں کے مبینہ قاتل مودی کے خلاف بات کرتے ہوئے بھارتی مسلمانوں کی شلواریں گیلی ہوتی ہیں تو ہوں، مجھے کیا فکر۔

کریں عرب شہنشاہ اپنی شہنشاہی اور معیشت کے لیے ظالم کے ساتھ کھلی تجارت۔ کھولیں اس کے لیے مندر اور دیں اسے میڈل۔

میں کیسے ایک مکار اور سنگدل قاتل کو اپنا ہنومان اپنا بھگوان مان لوں۔

میرے پاس میرا خدا ہے۔ اس کے نام پر حاصل کردہ پاکستان ہے۔

میں فاشسٹ ہندوتوا اور اس کے بدمعاش پیروکاروں کی جارحیت کے سامنے سینا تان کر کھڑا ہو سکتا ہوں۔

میرے قائد نے کلمے کی بنیاد پر مجھے الگ وطن لے کر دیا ہے جہاں میں چاہے تو عید مناؤں، چاہے تو ہولی مناؤں، مجھ پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

کوئی بلوائی مودی پرست گروپ مجھ سے زبردستی جے شری رام نہیں کہلا سکتا، ناں ہی کسی شہر یا قصبے میں رہتی ہزار دو ہزار اقلیت کو ایک ہی ہلے میں ٹکڑے ٹکڑے کرسکتا ہے۔

ہاں میرے وطن میں بھی کچھ نفرتوں سے بھرے سانپ پلتے ہیں لیکن ان کے پھن کچل دیے جاتے ہیں، میرے وطن کے عوام کی اکثرہت زہریلے سانپوں، ظالموں اور فسادیوں سے نفرت کرتی ہے۔ انہیں اپنا رہبر مان کر چیف ایگزیکٹیو کی کرسی پر نہیں لا بٹھاتی۔

میرے وطن میں لاکھ مسئلے سہی لیکن آزادی کتنی بڑی نعمت ہے یہ تو ہندو بلوائیوں اور ان کے سرپرستوں سے سہمے ہوئے گوبر کو حلوا کہ کر کھاتے بھارتی مسلمانوں کو دیکھ کر پتا چلتا ہے۔ لیکن ان سے سچ کہاں بولا جائے گا۔ یہ تو ہندوتوا کی مرعوبیت اور جان و مال کے خوف کا شکار وہ بھیڑیں ہیں جو بھیڑیے کے رحم وکرم پر ہیں۔

گاتے رہیں بھارت ماتا کی جے کے ترانے اور الاپتے رہیں فرضی امن و روداری کے راگ۔ رکھیں دب کر ہندو سے دوستی۔

مجھے تو بس فکر ہے کشمیر کے غیرت مند اور حریت پسند مسلمان کی جو جان کی پروا کیے بغیر ہندوتوا اور اکھنڈ بھارت کی نمائندہ اسلحہ بردار بھارتی فوج کے سامنے کئی دہائیوں سے سینا تان کر کھڑا ہے۔

تنقید کرنے والے کہتے ہیں کہ پاکستان تو دو لخت ہوا ہے۔ جانتا ہوں کہ چند غاصب فطرت لوگوں کی ناسمجھی اور جغرافیائی دوری جوڑے ناں رکھ سکی مشرق و مغرب کو لیکن میرے قائد نے ہی تو بنا کر دیا بنگالی مسلمانوں کو بھارت سے الگ وطن، جو بھارت کی اکثریتی ہندو آبادی کی نفرت دیکھ کر آج پاکستان سے الگ ہو کر بھی دل میں پاکستان کے قائد کے کچھ نا کچھ شکر گزار تو ہوں گے۔

سلام ہے میرے ہر کشمیری مسلم بھائی اور بہن کے جذبہِ حریت کو۔ میرے لیے کشمیر میں رہتا اور جوتے گانٹھتا مسلمان موچی، مودی کی جوتیاں چاٹتے پچاس لاکھ بوہریوں کے کسی ڈرپوک روحانی رہنما سے کہیں برتر ہے۔

پاکستان کا مطلب کیا؟ لا الہ  الا اللہ

خومختار کشمیر کا مطلب کیا؟ لا الہ  الا اللہ

Facebook Comments HS