مریم نواز نے جیل میں پڑھنے کیلئے بلال غوری کی کتاب “لاپتہ کالم” منگوا لی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

مریم نواز نے جیل میں فرصت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مطالعے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ اب انہوں نے بلال غوری کی کتاب “لاپتہ کالم” کی فرمائش کی تھی جسے سینٹر پرویز رشید نے پورا کر دیا،۔

تفصیلات کے مطابق، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے گزشتہ پیشی پر نواز شریف کے قریبی ساتھی پرویز رشید سے فرمائش کی تھی کہ وہ معروف کالم نویس بلال غوری کی کتاب ’لاپتا کالم‘ لے کر آئیں۔ پرویز رشید نے مریم نواز کی آج (بدھ ) کی پیشی پر کالم نویس بلال غوری سے خصوصی طور پر ان کی کتاب ’ لاپتا کالم‘ منگوائی اور مریم نواز کے حوالے کی۔ مریم نواز چوہدری شوگر ملز کیس میں ان دنوں نیب کی حراست میں ہیں، انہیں آج مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی حراست میں دیا گیا ہے۔

روزنامہ جنگ کے کالم نویس اور سینئر صحافی بلال غوری نے اپنی مذکورہ کتاب میں اپنے وہ کالم شامل کیے ہیں جو ادارتی پالیسی کے باعث روزنامہ جنگ میں شائع نہیں ہوسکے تھے۔

بلال غوری اینٹی اسٹیبلشمنٹ نظریات کے حامل ہیں اور اکثر اپنے کالموں میں پس پردہ ہونے والی سازشوں پر تنقید کرتے رہتے ہیں۔ گزشتہ دنوں ملتان میں مقیم ان کے اہلخانہ کو ہراساں بھی کیا گیا تھا جس پر انہوں نے نہ صرف اندراج مقدمہ کے لئے پولیس سٹیشن میں درخواست جمع کرائی تھی بلکہ “ہم سب” کے لئے ایک خصوصی کالم میں اس واقعہ کا تفصیلی احوال بھی بیان کیا تھا۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •