آصف زرداری اور نواز شریف جیل میں کیا سوچ رہے ہیں؟ حسن نثار کا دعویٰ


تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ یہ میرے سیاسی ایمان کا حصہ ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری پچھتا نہیں رہے ہوں گے بلکہ یہ سوچ رہے ہوں گے کہ اگلی واردات کیسے ڈالنی ہے؟

جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ موجود اقتصادی حالات میں حکومت کوئی توپ نہیں چلارہی بلکہ بیوروکریٹس اور کاروباری برادری حکومت کو بلیک میل کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو چھوٹ نہیں ملنی چاہئے کیونکہ یہ ووٹ لے کر آتے ہیں جبکہ باقی اپنے سینے کی زور پر آتے ہیں۔ سیاستدان تو چوکیدار ہیں، یہ ووٹ لیکر آتے ہیں اور ان کوپوچھناچاہئے اور اگر نہیں پوچھا جاتا تو پھر اس حکومت کا کوئی جواز نہیں رہ جاتا ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).