گریڈ فور کا ملازم مصطفیٰ کمال انگریزی کا ایک لیٹر پڑھ دے تو میں اسے عمرے کا ٹکٹ دوں گا: وسیم اختر
میئر کراچی وسیم اختر نے مصطفی کمال کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گریڈ فور کے ملازم رہے اور جعلسازی کرکے کراچی سے دبئی بھاگے۔ انہیں کان سے پکڑ کر واپس لایا گیا۔ مصطفیٰ کمال انگریزی کا ایک لیٹرپڑھ دے تو میں اسے عمرے کا ٹکٹ دوں گا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میئر وسیم اختر نے کہا کہ مصطفی کمال ٹولے کے لیےمیں اکیلا ہی کافی ہوں۔ مصطفی کمال کو الطاف حسین نے یہاں تک پہنچایا، انھیں کپڑے تک ایم کیو ایم نے لے کر دیے، اب ان کے دو دو گھر، دو دو کروڑ کی گاڑیاں کیسے چلتی ہیں؟ نیب کا ریفرینس بھگتنے والا مجھ پر الزام لگا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مصطفی کمال جب میئر تھے تو گورنر سمیت سب کی سپورٹ حاصل تھی جس کی وجہ سے یہ چار چاند لگائے۔ میں تحقیقات سے خوفزدہ نہیں ہوتا، خوفزدہ وہ ہوتے ہیں جوغلط کام کرتے ہیں اور دبئی بھاگ جاتے ہیں۔
وسیم اختر نے کہا کہ ہم اپنے شہر کیلئے بہت کچھ کر سکتے تھے لیکن مصطفی کمال جیسے لوگوں کی وجہ سے نہیں ہوا۔ الیکشن میں ہارنے کے بعد یہ واپس دبئی جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال مصطفی کمال فریسٹیڈ آدمی ہے، اسے کوئی تو ٹارگٹ چاہئے۔ وسیم اختر نے یہ بھی کہا کہ الطاف حسین نے کچا توڑا جو ہمیں بھگتنا پڑ رہا ہے۔


