جھنگ میں سابق مسلم لیگی ایم پی اے افتخار بلوچ کو گرفتار کر لیا گیا
جھنگ پولیس نے آج صبح سویرے کارروائی کر کے سابق مسلم لیگی ایم پی اے افتخار بلوچ کو گرفتار کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے آج صبح افتخار بلوچ کے گھر پر چھاپہ مارا اور سابق مسلم لیگی ایم پی اے کو حراست میں لے لیا۔
افتخار بلوچ کو چوکی سول لائنزکی حوالات میں بند کیا گیا ہے تاہم ان کے خلاف الزامات کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔
واضح رہے کہ افتخار خان بلوچ مئی 2013 کے عام انتخابات میں ضلع جھنگ کے حلقہ پی پی 81 سے صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے تاہم ستمبر 2013 میں عدالت نے ان کی ڈگری جعلی قرار دے کر ان کی رکنیت ختم کر دی تھی۔
Facebook Comments HS


