وزیر اعظم عمران خان کے اقوال زریں
اسلامیی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان صاحب اپنے اقوال کی وجہ سے بہت مشھور اور معروف جانے جاتے ہیں۔ اسی مشھوری کو مدنظر رکھتے ہوئے عمران خان کے مشھور اقوال میں سے دس اقوال زریں پڑھنے والوں کے لئے پیش کرتا ہوں۔
نمبر ایک
”جنگ کے دوران بھی، جب فرسٹ ورلڈ وار ہو رہا تھا، کبھی بھی انھوں نے کسی کو ایکسٹینشن نہیں دی۔ اگرآپ کسی شخص کے لئے ادارے کے قوانین توڑتے ہیں تو آپ اس ادارے کو تباہ کردیتے ہیں۔ اگر اس ملک کو ہم نے بچانا ہے تو ہم کو ادارے مضبوط کرنے ہیں جب آپ کسی ایک انسان کے لئے قانون بدلتے ہیں تو آپ سارے ادارے کو متاثر کرتے ھیں۔“
نمبر 2
”کسی باھر والے ملک سے جا کر پیسہ مانگوں تو مجھے بھی شرم آئے گی اور آپ کے لئے کتنا برا ہوگا جب ایک ملک کا سربراہ باھر جا کر پیسے مانگتا ہے، مجھے آئی ایم ایف، امریکہ یا کسئی سے بھیک نہیں لینا۔“
نمبر تین
”اللہ مجھے شیخ رشید جیسا کامیاب سیاستدان کبھی نہ کرے، شیخ رشید جیسا بے غیرت آدمی شیدا ٹلی، شیخ رشید جس کو میں اپنا چپراسی بھی نہ رکھوں۔“
نمبر چار
”پرویز الہٰی پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو ہے۔“
نمبر پانچ
”پرائیوٹائیزیشن سے اداروں کو کیا فائدہ ہوا ہے۔ اس سے اداروں کو نقصان ہو گا۔“
نمبر چھ
”میری کابینہ بہت چھوٹی ہوگی۔“
نمبر سات
” آزاد امیدواروں کو پی ٹی آئی میں کوئی جگہ نہیں ملے گی۔“
نمبر آٹھ
”وزیر اعظم ہاؤس کی جگہ یونیورسٹی بنائی جائے گی۔“
نمبر نو
”بحثیت وزیر اعظم دو گاڑیاں اور دو ملازم رکھوں گا۔“
نمبر دس
”تمام صوبوں کے گورنر ہاؤسوں میں کوئی گورنر نہیں رہیں گے۔“
یہ ہی نہیں عمران خان کو پاکستانی سیاست میں جادوگر کے لقب سے نوازا گیا ہے۔ عمران خان ایسے جادوگر ہیں کہ جب چاہیں کچھ بھی کہہ دیں اور کر دیں وہ یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ آٹھ ہزار ارب روپے کے ٹیکس اکٹھا کریں گے اور وہ دن دور نہیں جب لوگ باہر سے آکر پاکستان میں کام کریں گے اور پاکستان کا نام عنقریب قرضے دینے والے ملکوں میں آئے گا۔ اور یہی نہیں عمران خان اپنی جادوئی کرامات سے کسی بھی ملک کی سرحد کو کسی بھی ملک کی سرحد سے مل اسکتے ہیں۔ حال ہی میں وہ جاپان کے سرحدوں کو جرمنی سے ملا چکے ہیں۔
- پاکستان کے اصل حکمران - 05/11/2022
- سوئس سیکرٹس میں پاکستان کے جرنیلوں کے نام - 24/02/2022
- ٹویٹر اسپیس – کلب ہاؤس اورپاکستان، انڈیاکے انٹرنیٹ صارفین - 16/09/2021
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).