مودی نے فرانس جاتے ہوئے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا طیارہ پاکستان کی فضائی حدود سے گزر کر فرانس پہنچ گیا۔ رواں سال فروری کے بعد بھارتی وزیر اعظم کے جہاز نے پہلی مرتبہ پاکستانی فضائی حدود استعمال کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا خصوصی طیارہ ائیر انڈیا ون آج پاکستانی فضائی حدود سے گزرا، طیارے نے نئی دہلی سے اڑان بھری اور فرانس جانے کے لیے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی جس کے لیے پاکستانی حکام نے باقاعدہ اجازت دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ طیارہ تقریباً دو گھنٹے تک پاکستانی فضائی حدود میں محو پرواز رہا اور اس نے لاہور، جہلم اور پشاور کی فضائی حدود استعمال کی اور شمال میں وسط ایشیائی خطے سے گزرتا ہوا فرانس چلا گیا۔
Facebook Comments HS


