چیف الیکشن کمشنر نے دو نئے ارکان سے حلف لینے سے معذرت کر لی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

چیف الیکشن کمشنرجسٹس (ر) سردار محمد رضا خان نے الیکشن کمیشن کے 2 نئے ارکان سے حلف لینے سے معذرت کرلی۔ چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن کے نئے ارکان سے حلف نہ لینے کے فیصلے سے وزارت پارلیمانی امور کو آگاہ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے موقف اختیار کیا ہے کہ نئے ارکان کا تقرر آئین کے خلاف کیا گیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان سے منیر احمد کاکڑ اور سندھ سے خالد محمود صدیقی کو الیکشن کمیشن میں تقرری کی تھی۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •