پاکستان نے بھارت اور افغانستان میں تجارت کیلئے زمینی راستہ کھول دیا: ڈاکٹر شاہد مسعود کا انکشاف


معروف تجزیہ کار ڈاکٹرشاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان نے بھارت اور افغانستان کیلئے تجارتی راستہ کھول دیا ہے۔ ڈاکٹرشاہد مسعود کے مطابق یہ تجارتی راستہ طویل عرصے سے بند تھا، بھارت یہ راستہ کھلوانے کی کوشش بھی کرتا رہا لیکن اب امن اور بھائی چارہ دکھانے کے لئے یہ راستہ کھول دیا گیا ہے۔

ڈاکٹرشاہد مسعود نے رائے دی کہ حکومت کو اس فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ عمران خان نے کہا کہ اب مذاکرات نہیں کروں گا۔ اب عمران خان مذاکرات کیا کریں گے؟ مودی دنیا بھر میں گھوم پھر کر وزیراعظم عمران خان سے کہیں گے آؤ مذاکرات کرتے ہیں۔ میری طرف سے مذاکرات کی دعوت ہے، لیکن یہ نہیں ہوگا کہ کشمیر میں 370 کی تنسیخ واپس لیتے ہیں، نہیں بس کہیں گے ہم امن پسند ہیں، امن چاہتے ہیں، لیکن کشمیر ہڑپ کر لیا۔ وہاں پر 200 آدمی مروا کر پاکستان پر ڈال دیں گے۔ انٹرنیشنل میڈیا پر اعتبار نہیں کرنا چاہیے یہ توفوری بدل جائیں گے۔ شام اور یمن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، انسانی حقوق کی تنظیمیں رپورٹ کرتی رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام فیصلے میزوں پر نہیں ہوتے، امن کی خواہش اچھی بات ہے، حکومت اچھا کام کررہی ہے، شاہ محمود قریشی سے میری گزارش ہے کہ بھائی چارہ دکھانے کا یہ وقت نہیں ہے، اس فیصلے پر نظرثانی کریں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).